چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام سے 7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تین نسلوں سے خطے کے سیاسی اور آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ تین نسلوں سے اہلیان گلگت بلتستان کے حقِ حاکمیت اور سیاسی حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے Zulfikar Ali Bhutto نے راج شاہی نظام اور ایف سی آر کا خاتمہ کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو اہم حقوق اور سہولیات فراہم کیں۔ بعد ازاں Benazir Bhutto نے 1994 میں لیگل فریم ورک آرڈر (LFO) کے ذریعے گلگت بلتستان میں سیاسی حقوق کی بنیاد رکھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بعد میں Asif Ali Zardari نے گلگت بلتستان کو ایک نئی شناخت دی اور خطے کے عوام کے حقوق کے لیے اہم اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ اب نئی نسل کی باری ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول اور تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی کہ 7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ثمرات اور تحفظ دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی حاصل ہو سکیں۔



