پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں جلد شروع ہونے کا امکان

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے 2 اگست تک دینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ 11 مئی کو متوقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات کے باعث تعطیلات کے شیڈول پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے سمر کیمپ کے انعقاد کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات اور شدید گرمی کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تعلیمی ادارے معمول سے پہلے بند کیے جا سکتے ہیں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ حکومت تعلیمی دنوں کی تعداد بڑھانے کے لیے گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کے دورانیے میں کمی کی تجاویز پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ تعلیمی معیار بہتر بنایا جا سکے۔

دوسری جانب نجی اسکولوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران محدود اوقات میں سمر کیمپس چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے حتمی شیڈول کا اعلان موسم کی صورتحال اور متعلقہ حکام کے فیصلوں کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *