حب کینال منصوبہ سوالات کی زد میں، کراچی کے شہری پانی کے منتظر

Red Minimalist Breaking News Announcement Youtube Thumbnail 12

حب کینال منصوبہ سوالات کی زد میں، کراچی کے شہری پانی کے منتظر

کراچی: حب کینال منصوبے سے کراچی کو 100 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کا معاملہ شہری حلقوں میں ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا ہے، جبکہ منصوبے کی لاگت اور حفاظتی صورتحال پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، مگر اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے منصوبوں کے باوجود عوام کو فوری ریلیف ملتا دکھائی نہیں دے رہا۔

سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے طنزیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں کہ کراچی کو پانی ملے یا نہ ملے، لیکن حب کینال کا منظر ایک بڑے غیر محفوظ سوئمنگ پول جیسا ضرور دکھائی دے رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کی شفافیت، حفاظتی انتظامات اور کراچی کو پانی کی بروقت فراہمی کے حوالے سے واضح پالیسی سامنے لائی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے پانی بنیادی ضرورت ہے، اس لیے عوامی پیسے سے بننے والے منصوبوں کا فائدہ براہِ راست شہریوں تک پہنچنا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top