خالد مسعود سندھو کی والدہ کی نمازِ جنازہ نارووال میں ادا کر دی گئی

Global Voice News

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی والدہ کی نمازِ جنازہ نارووال میں ادا کر دی گئی

نارووال: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی والدہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں سنکھترہ، ضلع نارووال میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ مرکزی مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر پروفیسر طلحہ سعید نے پڑھائی۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کی مرکزی قیادت سمیت سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ قصوری، چوہدری محمد سرور، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، شیخ فیاض اور دیگر مقامی رہنما بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے تعزیت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور مرحومہ کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top