مومنہ یراسانی کیس میں اہم پیشرفت

83527793 61cf 49f1 a0ef ccff719c96d1

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ان دنوں اپنی شادی اور ایک مبینہ ہراسانی کیس کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے آن لائن شکایت درج کروائی جس کے بعد کارروائی شروع کر دی گئی۔

مومنہ اقبال کی بہن جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ اداروں کو تمام شواہد فراہم کر دیے گئے ہیں اور حکام کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ان کے مطابق کیس کو غیر ضروری طور پر میڈیا میں اچھالنے کے بجائے قانونی طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

رمشا اقبال نے مزید بتایا کہ مومنہ اقبال کو حکومتی سطح پر سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ ان کے سسرال والوں کے گھر پر بھی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مومنہ اقبال کی شادی سے طے پا چکی ہے اور ان کا نکاح یکم جون کو ہوگا۔ ان کے مطابق یہ ایک ارینج میرج ہے اور دونوں خاندانوں کا آپس میں کوئی قریبی رشتہ نہیں۔

رمشا اقبال کا کہنا تھا کہ مومنہ اقبال کے منگیتر اور سسرال والوں کو بھی دھمکیاں دی گئیں تاہم وہ اپنی بہن کے کیس کو بھرپور انداز میں لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیرونِ ملک سے ایل ایل ایم کر چکی ہیں اور جھوٹے شواہد پر کبھی کوئی مقدمہ نہیں لیتیں۔

دوسری جانب ثاقب چدھڑ کے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ جب رشتے سے انکار ہو گیا تو پھر ثاقب سے کئی ملین روپے کی چیزیں لینے کی کیا ضرورت تھی؟ رشتے سے انکار اس لیے ہوا کیونکہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ سے اپنی پہلی شادی چھپائی ہوئی تھی، جو بدقسمتی سے کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ یہ وہ بات تھی جو 3 سے 4 سال تک ثاقب سے چھپائی گئی۔ جب یہ معاملہ سامنے آیا تو رشتے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top