مہیش بھٹ نے سونی رازدان سے شادی کے لیے اسلام قبول کیا تھا، پوجا بھٹ کا انکشاف

107513696 maheshandsoni.jpg

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد اور نامور فلم ساز مہیش بھٹ نے سونی رازدان سے دوسری شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تھا۔

ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے اپنے والد کی ذاتی زندگی اور خاندانی فیصلوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کے فیصلوں کا احترام کرتی ہیں اور ان کے نزدیک اہم بات یہ ہے کہ انسان اپنے تعلقات میں دیانت دار اور ذمہ دار ہو۔

Pooja butt

پوجا بھٹ نے کہا کہ ان کے والد نے سونی رازدان کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا، تاہم انہوں نے اپنی پہلی فیملی سے تعلق ختم نہیں کیا۔ ان کے مطابق مہیش بھٹ نے 1986 میں سونی رازدان سے شادی کے لیے اسلام قبول کیا، کیونکہ اس وقت قانونی تقاضوں کے تحت دوسری شادی کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا تھا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک ایسا والد بہتر ہے جو اپنی محبت اور تعلقات کو کھلے عام تسلیم کرے یا ایسا شخص جو بیک وقت کئی خفیہ تعلقات رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے ہمیشہ اپنے فیصلوں کی ذمہ داری قبول کی اور اپنے تعلقات کو چھپانے کے بجائے کھلے انداز میں زندگی گزاری۔

پوجا بھٹ نے مزید کہا کہ مہیش بھٹ کی ایک نمایاں خصوصیت وفاداری ہے اور وہ اپنے قریبی لوگوں کا ساتھ مشکل حالات میں بھی نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے بتایا کہ والد نے زندگی کے مختلف مراحل میں اپنی دونوں فیملیز کے ساتھ تعلق برقرار رکھا اور اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔

یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا اور بھارتی شوبز حلقوں میں ایک بار پھر مہیش بھٹ اور سونی رازدان کی شادی سے متعلق پرانی بحث نے توجہ حاصل کر لی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top