گلشنِ حدید اور اسٹیل ٹاؤن میں پانی کے مسائل پر اہم اجلاس، کمیٹیاں قائم

Global Voice News 2

گلشنِ حدید اور اسٹیل ٹاؤن میں پانی کی فراہمی و لیکیجز کے مسائل پر اہم اجلاس، نگرانی کے لیے کمیٹیاں قائم

کراچی: گلشنِ حدید، ایکسٹینشن اور اسٹیل ٹاؤن میں پانی کی فراہمی اور مختلف مقامات پر لیکیجز کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس امداد جوکھیو کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں گلشنِ حدید فیز 1، فیز 2، فیز 3، ایکسٹینشن اور اسٹیل ٹاؤن میں پانی کی صورتحال، فراہمی میں رکاوٹوں اور پانی کے ضیاع کا سبب بننے والی لیکیجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پی ایس 85 کے جنرل سیکریٹری عبدالستار جوکھیو، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ضلع ملیر آغا طارق پٹھان، انفارمیشن سیکریٹری پی ایس 85 عبدالستار بٹ، یو سی 04 کے صدر کے بی پٹھان، چیئرمین یو سی 04 راؤ صفدر، وائس چیئرمین میر عباس تالپور، سید ابرار شاہ مشوانی، جنرل سیکریٹری فیصل شیخ، یو سی 05 کے صدر ریاض شر، جنرل سیکریٹری انجینئر دانش کھوکھر، چیئرمین رضا جتوئی، وائس چیئرمین امان دین جوکھیو، سنی میرانی اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری امتیاز عمرانی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ مختلف علاقوں میں موجود پانی کی لیکیجز کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کرایا جائے گا تاکہ پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

مسائل کے مؤثر حل اور نگرانی کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ 5 ایم جی آر کمیٹی میں عبدالستار جوکھیو، عبدالستار بٹ، راؤ صفدر اور امان دین جوکھیو شامل ہوں گے۔

یو سی 04 کمیٹی میں کے بی پٹھان، راؤ صفدر، میر عباس تالپور، فیصل شیخ اور سنی میرانی شامل کیے گئے، جبکہ یو سی 05 کمیٹی میں رضا جتوئی، امان دین جوکھیو، انجینئر دانش کھوکھر اور ریاض شر شامل ہوں گے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ گلشنِ حدید فیز 3 اور ایکسٹینشن میں پانی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ضلع ملیر آغا طارق پٹھان جلد علاقہ معززین کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کریں گے، جس کی صدارت امداد جوکھیو کریں گے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور پانی کی فراہمی، لیکیجز کی مرمت اور مستقل حل کے لیے عملی اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top