سرنراہ کے قتل کی صورت میں فوری جوہری حملے کی پابندی کا قانون پاس

تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

شمالی کوریا نے اپنے آئین میں نئی ترمیم منظور کر لی ہے جس کے تحت اگر ملکی سربراہ Kim Jong Un کسی غیر ملکی حملے میں ہلاک ہو جائیں تو فوج فوری جوہری جوابی کارروائی کی پابند ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آئینی تبدیلی 22 مارچ کو پیانگ یانگ میں ہونے والے 15ویں سپریم پیپلز اسمبلی کے اجلاس میں منظور کی گئی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی شق کے تحت اگر دشمن کی کارروائی سے شمالی کوریا کے جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو خطرہ لاحق ہو تو جوہری حملہ خودکار انداز میں فوری شروع کیا جا سکے گا۔

جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس کے مطابق اس ترمیم کا مقصد ایسی ہنگامی صورتحال میں فوجی ردعمل کا واضح طریقہ کار طے کرنا ہے جب اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا جائے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *