وزیراعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے اچانک حملے کا ایسا جواب دیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اسلام آباد میں Pakistan Monument پر آپریشن بنیان مرصوص ’’معرکۂ حق‘‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی شاہین فضا میں بلند ہوئے تو دشمن کے طیارے زمین بوس ہوگئے۔
تقریب میں صدر Asif Ali Zardari، فیلڈ مارشل Syed Asim Munir، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، سفارتکاروں اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد بے بنیاد الزامات عائد کیے، تاہم پاکستان نے تحقیقات کی پیشکش کے باوجود دشمن نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، جس کا پاک افواج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’معرکۂ حق‘‘ کی کامیابی پوری قوم اور مسلح افواج کے اتحاد کا نتیجہ ہے، جبکہ دشمن کو جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہونا پڑا۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ہر سال 10 مئی کو ’’یومِ معرکۂ حق‘‘ کے طور پر قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
شہباز شریف نے پاک فضائیہ، بحریہ اور بری افواج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔
انہوں نے خطے میں امن کے لیے دوست ممالک خصوصاً سعودی عرب، ترکیہ، چین اور امریکا کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔



