کراچی انڈر 19 کرکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

Global Voice News 16

زون 1 سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی بنا فٹنس ٹیسٹ دیے ٹیم میں شامل، ذرائع

پی سی بی فٹنس ٹیسٹ ہیڈ عمران اور زون 1 ہیڈ کوچ نعمان اللہ کے لیے سوالیہ نشان؟؟؟

کراچی(رپورٹ/ایم جےکے)انڈر 19 ڈسٹرکٹ کرکٹ میں شدید بدعنوانیاں، زون 1 سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی بنا فٹنس ٹیسٹ دیے ٹیم میں شامل، پی سی بی فٹنس ٹیسٹ ہیڈ عمران اور زون 1 ہیڈ کوچ اور انڈر 19 کوچ نعمان اللہ کے لیے سوالیہ نشان؟؟؟

ذرائع کے مطابق 13-6-2026 نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے کراچی انڈر 19 کے تمام زون کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ میں شدید بدعنوانیاں دیکھنے کو سامنے آئیں، اطلاعات ہیں کہ کئی کھلاڑی کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں صبح 6 بجے فٹنس نہ دینے آئے پر اس کے باوجود تعلقات اور سفارشات کی بنا پر زون کی انڈر 19 ڈسٹرکٹ کی ٹیموں میں شامل کر دیے گئے، جس کی مثال زون 1 کے دو کھلاڑی جن میں ایک الکرم کرکٹ کلب کے سدیش گاہا (رائٹ آرم لیگ اسپنر) جس نے زون 1 انڈر 19 چیلنجنگ کپ میں 8 کھلاڑی آؤٹ کیے تین میچوں میں اور دوسرا وائٹل فائو کرکٹ کلب کے محمد عثمان خان (رائٹ ہینڈڈ بیٹسمین) جس نے زون 1 انڈر 19 چیلنجنگ کپ میں ایک 50 کیا تین میچوں میں یہ دونوں کھلاڑی کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں فٹنس ٹیسٹ دینے نہیں آۓ پر اس کے باوجود ان کی غیر حاضری نہ لگ سکی اور یہ دونوں کھلاڑیوں کا نام فٹنس ٹیسٹ لسٹ میں بھی ڈال دیا گیا اور اس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کو زون 1 ڈسٹرکٹ ٹیم میں بھی شامل کر دیا گیا، جس کے بعد دونوں نے بروز منگل 16-6-2026 کو زون 3 انڈر 19 ڈسٹرکٹ ٹیم کے خلاف میچ بھی کھیل لیا جس میں دونوں کی خاطر خواہ پرفارمنس نہ رہی، پی سی بی فٹنس ٹیسٹ ہیڈ عمران سردار اور زون 1 پی سی بی ہیڈ کوچ انڈر 19 نعمان اللہ کے لیے سوالیہ نشان ہے؟؟؟ اور اطلاعات یہ بھی ہیں کہ کئی کھلاڑیوں کا میڈیکل بھی سفارش کی بنا پر کروایا گیا، کراچی کے کرکٹ حلقوں نے پی سی بی اور کراچی ریجن سے صاف شفاف انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top