ایران سے مذاکرات ایک منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، ٹرمپ

0b2ff156 1a96 4dce 8353 ecefea8eb8f4

واشنگٹن (گوبل وائس نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں ایران کے ساتھ ماضی میں کیے گئے معاہدے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے موجودہ مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ملکی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سے ایک ایران جوہری معاہدہ تھا، جسے باراک حسین اوباما اور ان کی انتظامیہ کے ناتجربہ کار لوگوں نے تیار اور نافذ کیا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق وہ معاہدہ ایران کے لیے جوہری ہتھیار تیار کرنے کا ایک سیدھا راستہ تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ اس وقت جو بات چیت جاری ہے، وہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ مذاکرات ایک منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ معاہدے کے لیے کسی قسم کی جلدی نہ کریں کیونکہ وقت ان کے حق میں ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ جب تک ایک نیا معاہدہ طے نہیں پا جاتا، اس کی توثیق نہیں ہو جاتی اور اس پر دستخط نہیں ہو جاتے، تب تک ایران پر عائد معاشی ناکہ بندی پوری طاقت کے ساتھ نافذ رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کو پورا وقت لے کر اسے درست انداز میں پائے تکمیل تک پہنچانا چاہیے، کیونکہ اس میں کسی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top