بیرسٹرگوہر کے گھر پر محسن نقوی کی اہم ملاقات،سہیل آفریدی اور علیمہ خانم شریک ہوئے، اسد طور کا دعویٰ

63904ca6 0746 4651 ae41 57ad781df01b

اسلام آباد(گلوبل نیوز)سینئرصحافی اور ویلاگر اسد طور نے کہا ہے کہ پشاور میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکے گھر پر ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی،عمران خان کی ایک ہمشیرہ (علیمہ خانم)دوسری طرف وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شریک تھے۔

اسد طور نے کہاکہ ملاقات میں عمران خان کی فیملی نے اپنی بات چیت  سامنے رکھی کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی اوران کا علاج نہیں ہو رہا،جس کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا ہوگا کہ ملاقاتیں کروائی ہیں اس میں عمران خان کس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں ،باہر سے جا کر ٹوئٹ کروائے گئے،اس سے صورتحال بگڑ

محسن نقوی نے کہاکہ آپ اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ باہر آکر کوئی ٹوئٹ نہیں کروائیں گے،کوئی پریس کانفرنس نہیں کریں گے،اگر آپ یقین دہانی کراتے ہیں تو آپ کی عمران خان سے ملاقات کرانا لمحوں کی کہانی ہے۔

اسد طور کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات میں جیسا اعلیٰ حکام چاہتے تھے ویسا ہی ہوا،بشریٰ بی بی سے بیٹی اور بھابھی کی ملاقات میں کچھ باہر نہیں آیا، یہاں پر بھی انہی گراؤنڈ پر آگے بڑھنے کی کوشش کی جارہی ہے،محسن نقوی نے کہاکہ آپ ان چیزوں پر سوچیں اور آ جائیں آپ کی ملاقات کروا دی جاتی ہے۔

سینئر صحافی کاکہناتھا کہ آنے والے دنوں میں ملاقات ہونے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ملاقات عید کے روز ہو جائے،زیادہ امکان یہ ہے کہ نورین خانم کی ملاقات ہو جائے۔

عمران خان کے معاملے پر بیرسٹر گوہر کے پشاور والے گھر میں ایک ملاقات ہوئی جس میں سہیل آفریدی، عمران خان کی ایک بہن اور محسن نقوی شریک ہوئے۔ اس ملاقات میں محسن نے حل نکالنے اور باہر آکر بات یا ٹوئٹ نہ کرنے کی یقین دہانی مانگی اور یقین دہانی کے بعد براہِ راست آرمی چیف سے بات کرنے کا… pic.twitter.com/EnOdjfS7do

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top