کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کا میزائل حملہ، کئی امریکی زخمی، دو قیمتی ڈرون تباہ

Red Minimalist Breaking News Announcement Youtube Thumbnail 4 1

کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے نقصان، متعدد اہلکار زخمی ہونے کا دعویٰ

کویت: امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کویت میں واقع علی السالم ایئر بیس پر ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے چند امریکی اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جبکہ امریکا کے دو ایم کیو-9 ریپر ڈرون طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق کویتی فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغا گیا فاتح-110 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا، تاہم میزائل کا ملبہ ایئر بیس کے علاقے میں جا گرا جس کے نتیجے میں نقصان کی اطلاعات سامنے آئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں تقریباً پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے، جن میں امریکی فوجی اہلکار اور نجی کانٹریکٹرز شامل بتائے جا رہے ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اڈے پر موجود دو ایم کیو-9 ریپر ڈرون متاثر ہوئے، جن میں سے ایک مکمل طور پر تباہ جبکہ دوسرا شدید نقصان کا شکار ہوا۔

ایک ایم کیو-9 ریپر ڈرون کی لاگت تقریباً 3 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے، جس کے باعث اس واقعے کو امریکی فوجی ساز و سامان کے حوالے سے اہم نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس سے قبل ایران کی جانب سے کویت کی طرف میزائل داغے جانے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا تھا، جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا۔ تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور سرکاری تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top