کرکٹ گراؤنڈ میں تقریب پر تنازع، گلبرگ بلاک 13 کے رہائشیوں کا تحقیقات کا مطالبہ

Global Voice News 20260608 140651 0000

رپورٹ: ایم جے کے

کرکٹ گراؤنڈ میں تقریب پر تنازع، گلبرگ بلاک 13 کے رہائشیوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

کراچی: گلبرگ بلاک 13 میں واقع ٹی ایم سی گراؤنڈ میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد مقامی رہائشیوں کی جانب سے مختلف سوالات اور تحفظات سامنے آ گئے ہیں۔

بعض رہائشیوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کھیلوں کے لیے مختص گراؤنڈ میں اس نوعیت کی تقریبات کا انعقاد مناسب نہیں اور اس معاملے کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق 5 جون 2026 کو گلبرگ بلاک 13 کی ریزیڈنشل کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے متعدد افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کمیٹی کے بعض اراکین کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

علاقہ مکینوں کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو کھیلوں اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کے لیے محفوظ رکھا جانا چاہیے تاکہ ان کا اصل مقصد برقرار رہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ اس معاملے کا جائزہ لے اور مستقبل کے لیے واضح پالیسی مرتب کرے۔

رہائشیوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بلاک 13 میں بعض داخلی راستوں پر گیٹس اور رکاوٹیں نصب کی گئی ہیں، جن کے باعث شہریوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں سپریم کورٹ کی جانب سے بھی عوامی راستوں پر غیر قانونی رکاوٹوں کے خلاف احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔بعض شہریوں نے علاقے میں قائم ایک پرانے فٹنس جم کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے زمین اور عمارت کے استعمال سے متعلق تمام معاملات کی شفاف تحقیقات کریں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں

دوسری جانب ریزیڈنشل کمیٹی یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان الزامات اور دعوؤں پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ اس لیے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

علاقہ مکینوں نے میئر کراچی، کمشنر کراچی، کے ایم سی اسپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کے استعمال، عوامی راستوں کی بندش اور دیگر متنازع معاملات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی کا خاتمہ ہو اور عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top