ایران کے امریکی طیارہ گرانے کا دعوہ، امریکہ کی تردید

Red Minimalist Breaking News Announcement Youtube Thumbnail 1

واشنگٹن / تہران: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی میڈیا کی جانب سے امریکی طیارہ مار گرانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوشہر کے قریب کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور امریکا کے تمام فضائی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

سینٹ کام کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکی فضائیہ کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا اور ایرانی میڈیا میں گردش کرنے والی اطلاعات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق خطے میں امریکی عسکری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور تمام آپریشنل وسائل محفوظ حالت میں موجود ہیں۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی ساحلی صوبے بوشہر میں ایک ’’دشمن طیارہ‘‘ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جنہیں بعد میں فضائی دفاعی کارروائی کا نتیجہ قرار دیا گیا۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ضلع جام کے گورنر نے بھی ایک دشمن طیارے کو نشانہ بنانے کی کارروائی کا ذکر کیا اور کہا کہ صورتحال اب معمول پر آ چکی ہے۔ تاہم ایرانی حکام نے فوری طور پر اس طیارے کی شناخت یا اس سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب امریکی حکام نے ایرانی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی امریکی طیارے کے تباہ ہونے کی کوئی تصدیق موجود نہیں۔ اس متضاد صورتحال کے باعث واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

ادھر خطے میں کشیدگی کے دوران ایرانی خبر ایجنسی فارس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، تاہم اس حوالے سے بھی امریکی حکام کی جانب سے فوری تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں دونوں جانب سے آنے والے بیانات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی سطح پر بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top